اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے کسی قسم کی ویزا پابندیاں عائد نہیں کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پاکستانی شہریوں پر کسی قسم کی ویزا پابندیاں عائد نہیں کی ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نئی پابندیوں کے حوالے سے باتیں صرف افواہیں ہیں جیسے ہی کوئی اس سلسلے میں یقین دہانی ہوگی ، عوام کو ضرور آگاہ کریں گے ۔