اسلام آباد: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا آخری موقع، بے نامی اکاؤ نٹ ظاہر نہ کرنےوالے جیل جائیں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ہر صورت ٹیکس ریٹرنز دینے ہوں گے،اثاثے ظاہر نہ کرنےوالوں کو سزائیں دی جا ئیں گی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا یہ آخری موقع ہے۔ بے نامی اکاؤ نٹ ظاہر نہ کرنے پر جیل بھی بھیجاجا سکتاہے، بیرون ملک موجود رقم 4فیصد ٹیکس دے کر سفید کی جا سکے گی ۔انہوں نے بتایا کہ 28 ممالک میں موجودڈیڑھ لاکھ اکاونٹس کی معلومات حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کا آیندہ سال کا بجٹ 800ارب روپے رکھا جائےگا،احساس پروگرام کا بجٹ 180ارب روپے کیاجا رہا ہے بجلی کی قیمت اگربڑھی تو 300یونٹ سےکم استعمال کرنےوالوں پر اثر نہیں پڑے گا۔یہ کوئی نہیں بتاسکتا نہ کسی کے بس میں ہے کہ قیمتیں کب بڑھیں گی ہماری کوشش اورخواہش ہوگی کہ قیمتیں نہ بڑھیں۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان کے اندراوربیرون ملک موجود تمام اثاثے ظاہر کیے جاسکتے ہیں ظاہر کیے گئے اثاثے بینک میں بھی رکھے جا سکتے ہیں ،بے نامی اکاؤ نٹس اور پراپرٹیزکو بھی ظاہر کیاجا سکے گااس اسکیم کے ذریعے 30جون تک اثاثے ظاہر کیے جا سکیں گے رئیل اسٹیٹ پراپرٹی کو سفید کرنے کیلیے ریٹ ڈیڑھ فیصد ہے اسکیم کامطلب ڈرانا دھمکانا نہیں بزنس کیلیے حوصلہ افزائی کرناہے۔