فیس بک پر آپ کی تصویر کون کون استعمال کررہاہے ؟ نیا فیچر تہلکہ مچانے کے لیے تیار

01:10 PM, 14 May, 2019

نیویارک: فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر آرٹی فیشل اینٹیلی جنس کا دائر ہ وسیع کیا جارہاہے ۔ اس ضمن میں ایک نئے فیچر پر کام ہورہا جو فیس بک پر کہیں بھی آپ کا چہرہ اپ لوڈ ہونے پر آپ کو مطلع کر دے گا۔

اس ضمن میں چہرہ شناسی کے تین طاقتور الگور تھمز پہلے ہی پیش کیے جا چکے ہیں جن میں سے ایک خراب بصارت والے افراد کو بتائے کہ تصویر میں کیا کیا اشیاء موجود ہیں ، دوسرے آپشن میں اگر کوئی آپ کی پروفائل تصویر چراتا ہے یا اس پر کمنٹ کرتا ہے تو فیس بک آپ کو اس سے آگاہ کر یگا ۔

ان میں سب سے اہم الگورتھم مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے نوٹ کرتا ہے کہ جب کوئی آپ کی اپنی تصویر فیس بک پر کہیں بھی اپ کرے تو وہ اس کی اطلاع آپ تک پہنچائے گا خواہ آپ کو ٹیگ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو۔

ان میں سے پہلی سہولت بہت اچھی ہے جس کے ذریعے متاثرہ بینائی والے افراد بھی تصویر کے احوال سے واقف ہو سکیں گے جبکہ دوسرے آپشن میں  لوگوں کوبدنام کرنے کی کوششوں کا تدارک ہوگا ۔

تیسرے آپشن میں بغیر اجازت آپکی تصویر کہیں اپلوڈ نہیں کی جاسکےگی ۔ماہرین کا کہناہے کہ اس فیچر سے خواتین کا بھلا ہوگا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان کی اجازت کے بغیر پھیلا دی جاتی ہیں ۔

مزیدخبریں