کشمور: کشمور ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ وین کندھ کوٹ سے کشمور جا رہی تھی کہ ٹول پلازہ کے قریب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ابتدائی طور پر مسافر وین میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔