اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے اتفاق رائے سے اس کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے بعد اسے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا اور آج ہی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ایمنسٹی اسکیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کر کے اپنے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہو جائے گی اور اس میں توسیع نہیں کی جا سکے گی۔