ترکی کا اصل دوست برطانیہ ہے: رجب طیب اردوغان

10:28 PM, 14 May, 2018

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کا اصل دوست برطانیہ ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے 3 روزہ دورہ برطانیہ کے آغاز پر لندن پہنچنے کے بعد کہا کہ برطانیہ ترکی کا اتحادی اور سٹریٹیجک پارٹنر تو ہے، مگر ساتھ ہی اصل دوست بھی ہے۔ ترک رہنما کل ملکہ الزبتھ اور وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقاتیں کریں گے، ترک برطانوی تعلقات سے متعلق ایک فورم سے خطاب میں اردوغان نے کہا کہ جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کی مذمت سب سے پہلے برطانیہ نے کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پہلا روزہ اور عیدالفطر کب منائی جائے گی؟ رویت ہلال کونسل کی پیشگوئی
  اردوغان نے کہا کہ ترکی میں ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہوئی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں