خانیوال: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پشاور میں منشور پیش کرنے کے بجائے لاہور میں منشور پیش کیا، عمران خان نے لاک ڈاؤن، دھرنوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانیوال میں ریلوے گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں انسانوں کا بڑا سمندر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، 5 سال میں ن لیگ نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنایا۔ 2013 میں بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی، ساڑھے 4 سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کی، کسانوں کو سستی کھاد اور بلا سود قرضے فراہم کیے گئے، پنجاب حکومت نے 40 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے، مستحق بچوں کو 17 ارب روپے کے وظائف دیئے گئے، خانیوال میں نئی جیل کا بھی افتتاح کر دیا ہے۔ مئی 2018 میں 92 کلو میٹر کا موٹر وے منصوبہ مکمل کیا گیا، خانیوال لودھراں شاہراہ منصوبے پر 22 ارب روپے لاگت آئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج خانیوال کے ہسپتال کا معائنہ کیا اور کئی شعبوں کا افتتاح کیا، خانیوال ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہے، ہسپتال میں 24 گھنٹے سی ٹی اسکین کی مفت سہولت موجود ہوگی مریضوں کو ملتان نہیں جانا پڑے گا، خانیوال کا سرکاری ہسپتال بہت سے نجی ہسپتالوں سے بہتر ہے۔ خانیوال کے ہسپتال میں چوری اور رشوت کا دور ختم ہوگیا، ہسپتال میں شاندار فی میل اور میل وارڈز ہیں، ہسپتال میں مریض دھکے کھاتے تھے، اب مفت علاج ہوگا۔ موقع ملا تو خانیوال میں میڈیکل کالج قائم کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ملکی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے: خواجہ سعد رفیق
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں