ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

08:08 PM, 14 May, 2018

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عبدالرشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام
 رشید گوڈیل نے کہا کہ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا۔ اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 3 روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے کروں گا، تاہم کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا: عمران خان
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں