پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ریاست کیخلاف بیان پر اگر مگر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، حکومت میں غدار، چور، کرپٹ اور ڈبل سٹینڈرڈ والے بیٹھے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں طاہرالقادری نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کریں کہ وہ ریاست کے ساتھ ہیں یا غدار کے؟ نواز شریف کرپشن بچانے کیلئے ملک کو انارکی کے حوالے کر رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے دفاع میں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا: عمران خان
 ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نواز شریف کے جرم کی تصدیق ہے۔ پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے بیان پر حکومت پارلیمنٹ میں وضاحت دے، خورشید شاہ
  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں