اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیان سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا ہے، نواز شریف نے کس سیاق وسباق میں انٹرویو دیا دیکھنا ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کر رہے ہیں کہ مجھے بچاو، بھارت اور اسرائیلی لابی مغرب میں اکٹھے آپریٹ کرتے ہیں، بھارتی کہتے ہیں کشمیریوں کو پاکستان بھڑکاتا ہے، بھارت الزام لگاتا ہے کہ پاکستان اپنے لوگ کشمیر میں بھیجتا ہے۔ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام
انہوں نے مزید کہا کہ ڈان لیکس میں فوج پر الزام لگایا گیا، بھارتی میڈیا میں تاثر دیا گیا کہ یہاں سب کچھ فوج کرا رہی ہے۔ برکھادت نے کتاب میں لکھا کٹھمنڈو میں نواز شریف اور مودی چھپ کر ملے، دونوں کی ملاقات جندال نے کرائی۔ ختم نبوت کے قانون میں خفیہ طور پر ترمیم کی گئی، ڈان لیکس، ختم نبوت قانون ایک ہی کڑی آرہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کو کہہ رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں