خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا ہے: امیر مقام
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

بونیر: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا، صوبے کے عوام کو مقروض بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

بونیر میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ میں بونیر کے عوام کا جذبہ دیکھ کر عوام کا شکر گزار ہوں، یہاں ہمارے پاس نہ مینڈیٹ ہے اور نہ صوبائی حکومت۔ عوام کا نواز شریف سے والہانہ محبت کا انداز یہاں نظر آ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کو کہہ رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
 انہوں نے مزید کہا ہے کہ بونیر کے عوام نے سب کو آزما لیا ہے، عمران خان دن رات جھوٹے بولتے ہیں، پشاور میں 70 ارب سے میٹرو بنائی جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا، وزیراعظم
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں