زیان:چین نے ایک ایسا طیارہ تیار کر لیاہے جو پانی اور خشکی دونوں جگہ اتر اور اڑان بھر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار
اے 600بڑا طیارہ 2022تک فروخت کیلئے پیش کر دیا جائےگا،گذشتہ سال دسمبر میں اس کی کامیابی آزمائشی پرواز ہوئی تھی،اور اب اس جہاز کو مرکزی چین کے صوبے ہوبی کے دوشہروں زو ہائی جنگ من کے درمیانفیری سروس استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
یہ بات طیارے کے چیف ڈیزائنر ہووانگ لینگ کائی نے بتائی ہے۔انہوں نے کہا اس جہاز کو سطح سمندر سے پرواز کرنے کیلئے بھی اس سال کے آخر تک تیار کر لیا جائےگا۔پانی کی سطح سے یہ پہلی پرواز جنگ من کے بڑے آبائی ذخائر سے کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں:جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، مریم نواز
اے جی 600طیارہ دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے جو پانی اور خشکی سے پرواز کر سکتا ہے۔اسے سمندری آفات کے دوران لوگوں کو بچانے،جنگل کی آگ بجھانے اور بحری مانیٹرنگ کیلئے بھی استعمال کیا جائےگا۔یہ جہاز 4500کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور یہ 2میٹر لہروں کے درمیان بھی اڑان بھر سکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں