نقیب قتل کیس، عدالت کا ملزمان پر 19 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

12:04 PM, 14 May, 2018

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر احمد سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: غدار کہا نہیں جا رہا بلکہ کہلوایا جا رہا ہے، نواز شریف

پولیس راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول میں عدالت لائی اور بکتر بند سے کورٹ روم تک درجنوں اہلکاروں و افسران نے ملزم کو سیکیورٹی فراہم کی۔

سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کے وکیل نے ملتان لائن میں راؤ انوار کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے پر اعتراضات جمع کرائے جب کہ ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی گئیں جس پر انہوں نے نقول نامکمل ہونے کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیخلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملزمان کے اعتراض پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں