ملتان:سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں بارے متنازعہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے ہی بھارت کو دیا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں عوامی راج پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیان قومی سلامتی کے خلاف سازش ہے، نواز شریف نے مودی سے تین خفیہ ملاقاتیں کیں اور اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے ہی بھارت کو دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں ممبئی حملوں پر نواز شریف کے بیان کو قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہوں اور خدا کو گواہ بنا کر یہ الزام لگانا چاہتا ہو کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے بھارت اور عالمی نیوز ایجنسی رائٹر کو دیا تھا نواز شریف نے مودی سے تین ملاقاتیں کیں مگر وزارت خارجہ کو معلوم نہیں، چیف جسٹس سے کہوں گا کہ سرکاری راز لیک کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، مریم نواز
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اس ملک کی فوج اور عدلیہ کو تباہ کرنے کا ایجنڈا نواز شریف کو دیا گیا ہے، نواز شریف کی اداروں کے خلاف سازش کا آغاز اس وقت ہوا جب آرمی چیف کو سکینر سے گزارا گیا، میں نے آج تک نہیں سوچا تھا کہ میر صادق اور میر جعفر کو دیکھوں گا مگر نواز اور شہباز کی شکل میں میر صادق اور میر جعفر دیکھ رہا ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں