لاہور: نواز شریف کے متنازع بیان پر شہباز شریف صفائیاں دینے لگ گئے۔ سوشل میڈیا پر ٹویٹر پیغام میں کہا قومی مفاد پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف سےمنسوب ریمارکس پارٹی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔
اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اخباری رپورٹ میں نواز شریف سے چند ریمارکس غلط طو رپر منسوب کیے گئے۔ ریاست پاکستان، تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں اور پختہ یقین ہے ملکی مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔
There can and shall never be any compromise on any national interest. The report has incorrectly attributed certain remarks to PMLN Quaid Muhammad Nawaz Sharif, which do not represent PMLN's party policy. https://t.co/jbzBvKa72B
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 13, 2018
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے سابق وزیراعظم کے ایک انٹرویو کو اچھالا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیا غیر ریاستی عناصر کو یہ اجازت دینی چاہیے کہ وہ ممبئی جا کر 150 افراد کو قتل کریں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عسکری تنظیمیں، نان اسٹیٹ ایکٹرز (غیر ریاستی عناصر) ہیں جو ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے گئے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ غیر ریاستی عناصر ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کر دیں۔ بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کر سکے؟۔
مزید پڑھیں: غدار کہا نہیں جا رہا بلکہ کہلوایا جا رہا ہے، نواز شریف
یاد رہے کہ نواز شریف تقریباً ساڑھے تین سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے تاہم اس دوران ان کی طرف سے اس قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی اور اب اچانک یہ متنازع بیان سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا اسے مختلف رنگ دے رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پر ملک کے سینئر دفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دے دیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں