لاہور: پنجاب حکومت چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی جس کا کل حجم 200ارب روپے سے زائد ہو گا۔ وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث آج 12 بجے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گی۔
ذرائع کے مطابق 2018-19 کے پنجاب کے ضمنی بجٹ کے لیے 70ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ ضمنی بجٹ میں 130ارب روپے جاری اسکیموں سے لیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: عمران کی بشریٰ بی بی کے ساتھ نئی تصویر منظر عام پر آ گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی بجٹ کا بڑا حصہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہو گا۔ پنجاب حکومت پورے مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی۔
بجٹ اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی جس کے بعد اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ پنجاب حکومت کا آخری بجٹ ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں