لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی

09:05 AM, 14 May, 2018

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اورآئندہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ، خیبر پختونخواہ کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا:چودھری نثار

دوسری جانب کراچی میں آج مطلع صاف ہے،شہر قائد کا موسم گرم رہے گا جبکہ درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ شہر میں گردآلود ہواؤں کا راج ہے۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا، مریم نواز

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں