کچا دودھ مضر صحت ہوتا ہے۔

خبردار کچا دودھ مت پیئیں

06:46 PM, 14 May, 2017

نیویارک : طبی ماہرین نے لوگوں کو کچا دودھ پینے سے خبردار کردیا۔ ماہرین کے مطابق کچا دودھ مضر صحت ہوتا ہے۔ کچا دودھ پینا صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، ابال کر دودھ پینے کے جہاں انگنت فائدے ہیں، وہیں کچا دودھ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکا میں طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کچا دودھ صحت کیلئے نقصان دہ ہے، کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے دودھ میں ایسے نقصان دہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو کہ شدید فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ دودھ کو ابالے بغیر استعمال کرنا اس میں موجود بیکٹریا کے باعث امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ 

 

مزیدخبریں