راولاکوٹ : پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کاروائی،لاکھوں روپے کی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ لکڑی گاڑی ضبط ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بن بہک کے مقام سے لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ پولیس اور محکمہ جنگلات نے رات اڑھائی بجے گاڑی جیپ نمبر6740کو لکڑی سمیت ضبط کرکے احاطہ جنگلات راولاکوٹ پہنچا دیا۔
لکڑی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا جبکہ لکڑی کا معاوضہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے بنایا گیا ڈی ایف او جنگلات ظاہر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے لکڑی ضبط کرنے اور ضبط شدہ لکڑی اور گاڑی احاطہ جنگلات پہچانے میں بھرپور تعاون کیا انہو ں نے کہا کہ کسی کو قومی دولت کے ضیاع کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ جنگلات کے ذمہداران و اہلکاران سے تعاون کریں تاکہ ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی اور زیادہ موثر انداز میں جاری رکھی جا سکے۔