نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،حوالدار منیر میر کی نماز جنازہ اداکردی گئی

04:03 PM, 14 May, 2017

نیوویب ڈیسک

باغ:پیارے وطن پاکستان پر جان قربان کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں، قوم کے بیٹے شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے دوران ، وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار منیر میر کی نماز جنازہ آبائی شہر باغ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی افسران اور جوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے بہادر جوان ملک پر جان نچھاور کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار،شہدا کو نیو نیوز اور قوم کا سلام

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے دوران وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار منیر میر کی آبائی شہر باغ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔آرمی افسران اور جوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت  کی۔شہید حوالدار منیرکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

مزیدخبریں