پاکستانی چائے والے کے پش اپس میں دو نئے عالمی ریکارڈز

04:01 PM, 14 May, 2017

کراچی:پاکستانی چائے والے کے پش اپس میں دو نئے عالمی ریکارڈز قائم کر لیے ہیں۔تاج محمد نے ایک منٹ میں 58پش اپس نکال کر 25پش اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ، 80پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 41پش اپس بھی لگائیں۔پاکستانی چائے والا تاج محمد مزید دو عالمی ریکارڈز کا مالک بن گیا ، پاکستان نے مزید تین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے ۔

تاج محمد نے ایک منٹ میں 58پش اپس نکال کر 25پش اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ، 80پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 41پش اپس بھی لگائیں۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پاکستانی چائے والا تاج محمد مزید دو عالمی ریکارڈز قائم کردئیے۔ تاج محمد نے چالیس پائونڈ وزن کیساتھ مکوں پر ایک ٹانگ اٹھا کر ایک منٹ میں58پش اپس نکال کر 25 پش اپس کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔

اس نے 80پائونڈ وزن کیساتھ ایک منٹ میں41پش اپس کر کے 21پش اپس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔ اس مقام پر محمد راشد نے ایک منٹ میں سرسے 64کین کریش کر کے 23کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ راشد کا یہ 21گنیز بک ریکارڈ ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں