ارباز خان نے طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں آئٹم گرل ملائکہ کو ان کی سوچ سے زیادہ نواز دیا

ارباز خان سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ کو نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے پر آمادہ ہو گئے

03:16 PM, 14 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکارو اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ  نے 18 سال کے  بندھن کو پل بھر میں ختم کر دیا  اور ملائکہ نے طلاق کے لیے 10 کروڑ روپے اور بیٹے کی کفالت کا  بھی مطالبہ کیا تھا جب کہ 2 دن پہلے ہی دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ لیکن اب طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں آئٹم گرل  کو ان کی سوچ سے زیادہ نواز دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اربازخان نے ملائکہ اروڑہ کو طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے کیلئے راضی ہوئے  ساتھ ساتھ  بیٹے کو ممبئی کے علاقے میں گھر بھی تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں