مصباح کی والدہ نے 50گیندوں پر صرف 1رنز بنا نے پر مصباح کی کلاس لے لی

01:33 PM, 14 May, 2017

لاہور:مصباح الحق کی والدہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ مصباح الحق کے 50گیندوں پر صرف 1رن کے نیا ریکارڈبنا نے پر مصباح الحق کی کلاس لے لی۔مصباح الحق کی والدہ کا کہنا تھا کہ تمہاری بیوی کو اس کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر میرے شوہر نے ایسا کام کیا ہوتا تو میں ان سے سختی سے پوچھتی کے ایسا کیوں کیا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی والدہ نے بتا یا کہ جب مصباح الحق کو کیریئر کے آخری میچ میں 50رنز پر صرف ایک سکور بناتے دیکھا تو میں حیران رہ گئی ۔اس کے بعد بیٹے سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران والدہ نے حیرانگی سے استفسار کیا کہ تم نے 50گیندوں پر صرف 1رن کیوں بنا یا ؟جس پر مصباح الحق نے ہنسنا شروع کردیا ۔

والدہ نے مصباح الحق سے کہا کہ تمہاری بیوی کو اس کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر میرے شوہر نے ایسا کام کیا ہوتا تو میں ان سے سختی سے پوچھتی کے ایسا کیوں کیا ؟اس بات پر والدہ اوربیٹے نے ہنسنا شروع کردیا ۔انہوں نے بتا یا کہ مصباح الحق بچپن سے ہی بہت محنتی تھے ،ایک دن میرے پاس آئے اور کہنے لگے ماں تم میرے لیے دعا نہیں کرتی ؟

جس پر میں نے کہا کہ والدین ہمیشہ بچوں کے لیے دعا کرتے ہیں میں بھی تمہاری ترقی اور نوکری کے لیے دعائیں کرتی ہوں جس پر مصباح الحق نے کہا بس اسی لیے میرا کام نہیں ہو رہا ،آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں جس پر میں نے کہا کہ تمہارے لیے یہ دعا بھی کر دوں گی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں