پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کی عظمت کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کی عظمت کا دن منایا جا رہا ہے

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں کی عظمت کا دن منایا جا رہا ہے ۔جسکا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ لئے ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ لیکن اولڈ ایج ہوم میں مقیم مائیں آج بھی اپنی اولاد کی راہ دیکھ رہی ہیں۔

ماؤں کا دن منانے کا آغاز ایک امریکی خاتون اینا ہاروس کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ مقصد ماں سے اظہار محبت کے لئے ایک دن مختص کرنا تھا ۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ والدین اور اولادکی پاکیزہ محبت بھی کم پڑنے لگی۔ والدین کو اولڈ ایج ہوم کے رحم و کرم پر چھوڑ جانے والے خاص مواقع پر بھی لوٹ کر نہیں آتے۔
دوسری جانب اولڈ ایج ہوم میں مقیم مائیں ہیں جواولاد سے دُوری کے کرب میں مبتلاہونے کے باوجود انکے لئے نیک تمنائیں رکھتی ہیں ۔بلاشبہ والدین ایک سائے کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈک کا احساس انہیں کھو دینے کا بعد ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں