ریاض : سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین اعلان نے غیر ملکیوں پر بجلی گرا دی ہے۔
سعودی حکومت نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودیزائشن ویژن 2020 کے تحت لیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام وزارتوں اور حکومتی محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگلے تین برس کے دوران 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے اور مقامی سعودی شہریوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں۔