کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکا،2 سیکورٹی اہلکار زخمی

10:23 AM, 14 May, 2017

کوئٹہ:کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکا سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کےقریب ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لےلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیزموادسڑک کنارےنصب کیاگیاتھا۔

دھماکے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔ زخمیوں میں ایف سی اہلکارحق نواز اورحبیب اللہ شامل ہیں.

مزیدخبریں