ون بیلٹ روڈ تین براعظموں کو ملائے گا،وزیر اعظم

09:42 AM, 14 May, 2017

بیجنگ: وزیراعظم نے "ون بیلٹ روڈ فورم " میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ون بیلٹ روٖڈ منصوبہ تین براعظموں کو ملائے گا۔ سی پیک منصونے سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے کے خطے کے تمام ممالک مستفید ہو سکتے ہیں ۔علاقائی روابط کے منصوبوں پر شاندار سرمایہ کاری ہو رہی ہے ۔ دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کی طرف توجہ دے رہے ہیں ۔

و ن بیلٹ کے انعقاد کے بارے میں ان کا کہناہے تھا کہ " ون بیلٹ کا انعقاد تاریخی کامیابی ہے ۔ چائینہ ریلوے ایکسپریس منصوبہ بہترین ۔ منصوبے سے دہشت گردی سے نجات ملے گی۔پاک چین اقتصادی سرحدوں کی پابند نہیں ہے ۔

مکمل خطاب پڑھیئے 

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ" ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ایشیا ،یورپ اور افریقہ کو آپس میں ملائے گا ،علاقائی روابط کے منصوبوں پر بے مثال سرمایہ کاری ہو رہی ہے ،یہ منصوبہ سب کے لیے اہمیت کا حامل ہے ،جو ممالک منصوبے میں شامل ہیں یا جو ممالک تاحال منصوبے میں شامل نہیں ہیں ،اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کے لیے چینی قیادت کے وژن کے معترف ہیں ،علاقائی تعاون سے خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ،سی پیک سے روز گار کے مواقع پیدا ہو نگے ۔

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ون روڈ ون بیلٹ کی کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے لیئے جمع ہوئے ہیں ،چین میں بیلٹ اینڈ فورم کا انعقاد تاریخی موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دنیا کے 65ممالک استفادہ کر سکتے ہیں ،جو ممالک اس منصوبے میں ابھی تک شامل نہیں وہ بھی فائدہ اٹھاسکتیں ہیں ،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ شاہراہ ریشم جیسے منصوبوں کی یاد تازہ کرتا ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سرحدوں کی پابند نہیں ،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سب کے لیے ہے ،ایسے منصوبے غربت کے خاتمے کا باعث بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ آنے والی نسلوں کے لیے تحفہ ہے،پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،معاشی خوشحالی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے میں معاون ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان تنازعات کے بجائے تعاون فروغ پانا چاہیے ،اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ چینی قیادت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، چین ریلوے کا منصوبہ باہمی روابط کا پل ہے" ۔

مزیدخبریں