لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ ایونٹ چھ ٹیموں پر مشتمل ہوگا اور لاہور کے دو مختلف وینیوز پر کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا، جب پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہوں گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گی۔
اس کے بعد 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر چکا ہے اور اب ایک اور بڑے ایونٹ کے لیے میزبانی کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔