کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ فضا علی نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے داماد منتخب کرنے کی حکمت عملی سے متعلق اہم باتیں شیئر کیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنی بیٹی کے لیے لڑکے کا انتخاب کریں گی تو وہ خود اس کے گھر جا کر اس کے دوستوں سے ملیں گی اور اس کے ساتھ وقت گزار کر اس کی شخصیت، رہن سہن اور دوسروں کے ساتھ رویے کا مشاہدہ کریں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ خاص طور پر لڑکے کے عورتوں کے ساتھ سلوک پر دھیان دیں گی اور دیکھیں گی کہ وہ بد زبانی تو نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑکے کی مکمل شخصیت کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گی کہ آیا وہ ان کی بیٹی کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔