اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اپنے عدالتی نظام میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن جمع کی جا سکیں گی۔ یہ نظام 17 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہو گا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آن لائن دائر کیے گئے مقدمات کی فوری سماعت کی جائے گی اور ان کی شنوائی 15 دن کے اندر کی جائے گی۔ اس نئے نظام کے ذریعے عدالتی عمل میں شفافیت آئے گی اور مقدمات کے فیصلوں میں تیزی لائی جائے گی۔
یہ نیا نظام دیگر محکموں میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے ملک بھر میں ای فائلنگ کے عمل میں اضافہ ہوگا۔