اسلام آباد:پاکستان کے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے پرنٹرز پہنچ گئے ہیں، جن کے ذریعے پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے، جو جلد ہی نصب کرنے کا عمل مکمل کرے گی۔
یہ جدید پرنٹرز دو ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز پر مشتمل ہیں، جن کی مدد سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی رفتار ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پہنچ جائے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے اس موقع پر ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور انسٹالیشن کے عمل کی تفصیلات حاصل کیں۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز اور موثر ہوگا۔