جنوبی وزیرستان : اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکہ، پولیس

02:12 PM, 14 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

وانا : جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر محراب کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا عبداللہ ندیم مسجد کے اندر موجود تھے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے قبل بھی دو دھماکے ہو چکے ہیں۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس اور دیگر حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں