سندھ: تمام بلدیاتی اداروں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد

08:02 PM, 14 Mar, 2024

کراچی : وزیر بلدیات سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور میونسپل کمشنرز کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی تقرری اور تبادلے وزیر بلدیات کی اجازت کے بغیر نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں