مخصوص  نشستوں کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے: بیرسٹر گوہر

07:10 PM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  مخصوص  نشستوں کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ  جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ  مخصوص  نشستوں کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بنچ بنا کر اس کو جلد سنا جائے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی، آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاؤنٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی، خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائیں گے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور ہم ایک بار پھر بتا دیں گے کہ اس جیت کو نہیں مانتے جو فارم 47 کی بنیاد پر دی گئی اور حکومت بنائی گئی۔

مزیدخبریں