اسلام آباد : تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ فیصلہ کے بعد مخصوص نشستوں کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہاکہ آج کور کمیٹی میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو ہوئی ۔
بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر مشاورت کی گئی ،وکلا گروپس سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا اور سیاسی گروہ سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ، کور کمیٹی مشاورت کرتی ہے اور بانی پی ٹی آئی حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پشاور ہائیکورٹ سے متعلق سپریم کورٹ جارہے ہیں ۔ مخصوص نشستوں سے متعلق ہر قانونی راستے کو اپنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کی پی کے نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،وزیراعلی کی وزیراعظم سے سیاسی ملاقات نہیں تھی،جو فیصلے ہو چکے اس پر مشاورت ہوتی رہتی ہے ،یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر بات ہو گی۔
پشاور ہائی کورٹ فیصلہ ،تحریک انصاف کامخصوص نشستوں کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
05:46 PM, 14 Mar, 2024