ترک صدر کے سکیورٹی قافلے کو حادثہ ،ایک گارڈ ہلاک اور 3 زخمی

05:39 PM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے سکیورٹی قافلے میں شامل ایک پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔صوبہ سرناک میں صدر رجب طیب اردوان کے سیکیورٹی قافلے میں شامل 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد کس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے ایک دورے پر صدر کے سکیورٹی پر مامور تھے۔ ترک صدررجب  طیب اردون مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔

ترک حکام نے ’’حادثے‘‘ کی تفصیلات بتائے بغیر ایک محافظ کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔

مزیدخبریں