اسلام آباد:حکومت پاکستان نے کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسانوں کو کم سبسڈی ملتی تھی اور فیکٹریوں کو زیادہ ملتی تھی، اس پر یہ سوچا گیا کہ کیوں نہ کھاد کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں زراعت میں انقلاب آچکا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانےکی ضرورت ہے، 30 سے 35 فیصدپھل مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی ضائع ہوجاتے ہیں، کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے پیداواری صلاحیت دگنی ہوجائے گی، کوشش ہے زمینوں پر فوکس کرنے کے بجائے زرعی انڈسٹریل فارم لگائے جائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ تناؤ ہے، اسے کم کرنے کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں رواداری کی فضا قائم کریں، وزیر اعظم شہباز شریف نے شہری اور دیہی علاقوں کے لیے الگ سٹریٹیجی بنائی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ با صلاحیت ورکرز کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضے دیے جائیں گے، کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کریں گے۔بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے کسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
حکومت کا کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ
05:10 PM, 14 Mar, 2024