سینیٹ کی  نشستوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

04:23 PM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سینیٹ کی  نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے  پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔صوبہ سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

 بلوچستان سے سینیٹ کی 3، سندھ سے 2 اور اسلام آباد سے سینیٹ کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوا، قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 301 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹ دیتے وقت پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں تھی، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شروع ہوا جوکہ شام 4 بجے تک جاری ہا۔

مزیدخبریں