پرویز الٰہی کا ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پرویز الٰہی کا ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پرویز الہی کو پیش کیا۔

وکیل نے جج سے کہا کہ پرویز الہی سے کاغذات پر دستخط کروانے ہیں آپ اجازت دیں، جیل میں ہر طرح کی ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے۔


پرویز الہی نے کمرہ عدالت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔وہ گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، یہ سیٹ وفاقی وزیر اوورسیز چودھری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں