سپریم کورٹ: مجسٹریٹی نظام بحالی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

01:12 PM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

سپریم کورٹ  نے مجسٹریٹی نظام بحالی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مجسٹریٹی نظام بحالی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے لارجر بینچ تشکیل کیلئے معاملہ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ فریقین کے وکلاء کے مطابق آئینی تشریح کا ہے، وکلاء کے مطابق عدالتی آرڈر کی معاملہ پر لارجر بینچ تشکیل ہونا چاہیے۔لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔

مزیدخبریں