آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی دبئی روانہ

10:58 AM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی روانہ ہو گئے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر دئبی روانہ ہو گئے جہاں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دئبی میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں شیڈول ہے۔آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگز  میں ٹی 20ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی.

ذرائع کے مطابق ان میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس یں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بات چیت کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں