آئی ایم ایف وفد اورمعاشی ٹیم کے درمیان تعارفی سیشن شروع

10:15 AM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  آئی ایم ایف وفد اور پاکستان معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی سیشن شروع ہو گیا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگریب کی زیر صدارت معاشی ٹیم آئی ایم ایف کو بریفنگ دے رہی ہے۔

آئی ایم ایف کا  جائزہ مشن  کی وزارت خزانہ آمد نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مشن کی وزیرخزانہ محمد اورنگریب اور معاشی ٹیم کے ارکان کے درمیان تعارفی سیشن شروع ہو گیا ہے۔

وزیرخزانہ، گورنر اسٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر وفد کو بریفنگ دے رہے ہیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب آئی ایم ایف مشن کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔تعارفی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں۔  تعارفی ملاقات میں ائی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر کر رہے ہیں۔

وزارت خزانہ حکام اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف مشن کو پیش کر رہے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بنک آئی ایم ایف مشن کو آئی ایم ایف اہداف پر عملدرآمدبارے آگاہ کریں گے،  وزیرتوانائی بھی آئی ایم ایف مشن کو اہداف پر عملدرآمد سے آگاہ کریں گے۔ 

وزیرخزانہ، گورنر اسٹیٹ بنک اور وزیر توانائی کی آئی ایم ایف مشن سے الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہم ترین اہداف پر پورے کیئے گئے ہیں۔ مرکزی بنک سے گورنمنٹ کیلئے قرض حاصل نہ کرنے، بیرونی ادائیگیاں بروقت ادا کرنے کی شرط پوری کر دی گئی، ٹیکس محصولات اور ریفنڈ ادائیگیوں سمیت پاور سیکٹر کے بقایاجات کو  بھی بروقت کلیئر کیا گیا جبکہ ٹیکس استثنی اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا۔


انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان کرنسی ایکسچینج میں 1.25 فیصد  کے ریٹ پر عملدرآمد جاری، بجلی نرخوں کی ریبیسنگ اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر بروقت بھی  پوری کی جا چکی ہے۔ 


 صرف ایس او ایز کے لاء میں ترمیم اور ترمیمی قانون پر عملدرآمد کی شرط مکمل نہیں ہوئی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لاء میں ترمیم نہ ہوسکی۔ 

مزیدخبریں