سینیٹ کی6 خالی نشستوں پرضمنی  الیکشن کیلئے ووٹنگ کاعمل جاری

09:37 AM, 14 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹ کی6 خالی نشستوں پرضمنی  الیکشن کیلئے ووٹنگ کاعمل جاری ہے۔ ووٹنگ کا عمل  صبح 9  سےشام  4 بجے تک جاری رہے گا۔

سینیٹ کی یہ 6 نشستیں حالیہ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے بننے والوں نے چھوڑی ہیں۔اسلام آباد کی ایک، بلوچستان کی 3 اور سندھ   2   خالی نشست پر پولنگ ہورہی ہے۔

اسلام آباد  کی نشست پر 2 امیدوار، جبکہ بلوچستان سے سینیٹ کی 3نشستوں پر 9 اورسندھ سے سینیٹ کی 2نشستوں پر4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

اسلام آباد کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا ان میں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور نثار کھوڑو کی خالی کردہ نشستیں شامل ہیں جب کہ جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کی خالی کردہ نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔

مزیدخبریں