لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 19 مارچ بروز اتوار مینارپاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے صدر کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینارپاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنا ہے لہٰذا اجازت دی جائے۔
درخواست کے متن کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں اور جلسہ پرامن ہو گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز انتخابی ریلی میں اتوار کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔