اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری رکوانے سے انکار 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری رکوانے سے انکار 

اسلام آباد: عمران خان کی آج گرفتاری نہ رکوائی جاسکی  ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پرآج ہی  سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور میں متوقع گرفتاری کے باعث عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں وارنٹ منسوخ کرنے اور آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کردی اور درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ عمران خان کی درخواست پرکل رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سماعت ہوگی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کا بائیومیٹرک نہ کرائے جانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ بعدازاںچیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں