عمران خان فتنہ ہے، آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے : رانا ثناء اللہ 

عمران خان فتنہ ہے، آج گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے : رانا ثناء اللہ 
سورس: File

شیخوپورہ : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ۔لوگوں کو کہتا ہے جیلیں بھریں اور خود پچھلے 15 دن سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے ۔ 

شیخوپورہ کے علاقے فیض پور میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو ترقی کی طرف لیکر گئے۔ عمران خان کو ایک پراجیکٹ کے طور پر ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ عمران خان گرفتاری سے بھاگ رہا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتا ر کر کے عدالت میں پیش کریں گے ۔عمران خان نے ملک میں کبھی جمہوریت کی خدمت نہیں کی ۔عمران خان  ایک فتنہ  ہے جو ملک میں افراتفری  پھیلانا چاہتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں