پی ٹی آئی رہنماءپرویز الٰہی آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گے

06:02 PM, 14 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گے اور گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے بھی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ مونس الٰہی دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی بھی انتخابات میں حصہ لیں گی جنہوں نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مزیدخبریں