شہید ہوجائیں گے لیکن عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے: علیمہ خان 

05:57 PM, 14 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : عمر ان خان کی بہن علیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ اگر عمران خان گرفتاری کے کئے تیار ہو جائے ہم تیار نہیں ہوں گے ۔ عمران خان کے لئے ہم شہادت دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

نیو نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہا کہ  پہلے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائے پھر ہماری طرف آئیں۔ شفاف الیکشن ہمارا حق ہے۔  عمران خان سے پہلے ہمیں گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن عمران خان کو مارنا چاہتی ہیں۔ ہمیں پولیس نہیں رانا ثنا اللہ سے ڈر ہےوہ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں ۔

مزیدخبریں