پولیس پہلے مجھے قائل کرے ، یقین دلاتا ہوں عمران خان گرفتاری دے دیں گے: شاہ محمود قریشی 

04:55 PM, 14 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پولیس پہلے وارنٹ گرفتاری پر مجھے قائل کرے ۔ میں قائل ہوگیا تو عمران خان گرفتاری دے دیں گے۔ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے ہی بھی ہوسکتا ہے کہ عمران خان خود گرفتاری دیدیں۔ 

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کاہ کہ  اگر پولیس نے بات کرنی ہے مجھ سے کرے۔ مجھے وارنٹ دکھائے میں عمران خان سے بات کرتا ہوں ۔مجھے قانونی طور پر قائل کر دیں ۔ ہمارے امیدوار حلقوں میں کاغذات جمع کروانے کیلئے  گئے ہیں  ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا سہارا لیا ہے۔  کل کی ریلی اور مینار پاکستان جلسے کے اعلان کے بعد حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے ۔ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کااستعمال بلا جواز، فل الفور بند کیا جائے ۔ ہم باہمی مشاورت سے ایک راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں ۔ 

مزیدخبریں