لاہور : سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کی اجازت بہت اوپر سے لی گئی ہے۔
سینئر صحافی نجم ولی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وہ عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے تھے مگر گرفتاری کا حتمی فیصلہ ان کے ریاست کے اندر ریاست بننے، گرفتار نہ ہونے کے دعووں اور چیلنجز پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور حکومت کے ساتھ پنجاب پولیس کی رٹ کا بھی سوال تھا۔ سو گرفتاری کی بہت اوپر سے اجازت لی گئی۔حکومتی ذرائع کا اندازہ پے کہ عمران خان گرفتار بھی ہوئے تو جلد ضمانت پر رہا ہو جائیں گے مگر یہ "متھ" ٹوٹ جائے گی کہ کارکنوں کے حصار میں قلعہ بند عمران خان کو گرفتار ہی نہیں کیا جا سکتا۔ وہ گرفتار ہو سکتے ہیں اور بار بار ہو سکتے ہیں۔ یہ پیغام دینا مقصود ہے۔